چینی قوم کے روایتی تہوار مون کیک فیسٹول کی آمد کے موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کےپبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ ، چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر جنرل اور چیف ایڈیٹر شن ہائی شوانگ نے اندرون ملک اور بیرون ملک بہت سے دوستوں کے ساتھ تہوار کی مناسبت سے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔
انٹرنیشنل اولمکپ کمیٹی کے چئیرمین تھامس باخ اور یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ازولے نے سی ایم جی کی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور سی ایم جی کے عملے کو مون کیک فیسٹول کی مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ چین میں روسی سفیر ، یورپی یونین کے وفد کے سربراہ ، چین میں فرانس ، اٹلی ، اسپین ، بیلجیم اور سنگاپور کے سفیروں نے سی ایم جی کے تمام ملازمین کو مخلصانہ سلام پیش کیا ہےاور کہا کہ وہ سی ایم جی کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے منتظر ہیں ، اور مشترکہ طور پر ثقافت کی قوت کو لوگوں کے درمیان دوستی بڑھانے اور عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنے کےخواہشمند ہیں۔