اٹھارہ ستمبر کو لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کی دولت مشترکہ کے حوالے سے چھٹی سربراہی کانفرنس میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں منعقد ہوئی۔ موجودہ چیرمین ملک میکسیکو کی دعوت پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے سربراہی کانفرنس کو ویڈیو کے ذریعے تہنیتی پیغام بھیجا۔
شی جن پنگ نے کہا کہ 10 سال قبل لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کی آزادی اور خود انحصاری کی کوششوں کے تحت سی ای ایل اے سی وجود میں آیا۔یہ علاقائی انضمام کے عمل میں ایک سنگ میل تھا۔ گزشتہ 10 سالوں میں سی ای ایل اے سی نے علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین سی ای ایل اے سی کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے ، اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون کو مربوط کرنے میں سی ای ایل اے سی کی حمایت کرتا ہے۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ پچھلے سال سے ، کووڈ-۱۹ کی وبا کے پیش نظر ، چین اور لاطینی امریکہ نے ایک دوسرے کی حمایت اور مدد کی ہے اور انسداد وبا کے لیے ہمہ گیر تعاون کیا ہے۔ چین لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کو اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرتا رہے گا تاکہ علاقائی ممالک کو جلد از جلد وبا پر قابو پانے اور معاشی اور سماجی ترقی کی بحالی میں مدد ملے۔ چین مشکلات پر قابو پانے ، مواقع پیدا کرنے اورچین-لاطینی امریکہ کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔