اٹھارہ ستمبر کے واقعے کی 90 ویں برسی کے موقع پر واقعے کی یاد گاری تقریب 18 تاریخ کی صبح صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور مرکزی نظم و ضبط کے کمیشن کے سیکریٹری ژاؤ لہ جی نے تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔
یاد رہے کہ اٹھارہ ستمبر سنہ انیس سو اکتیس کو جاپانی فوج نے چین کے خلاف جارحانہ جنگ کا آغاز کیا ۔
مذکورہ یادگار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب ژاو لہ جی نے کہا کہ یاد گار تقریب کے انعقاد کا مقصد المناک تاریخ کو یاد رکھنا ، ملک و قوم کے لئے جان دینے والے شہداء کی یادوں کو تازہ کرنا ، مزاحمتی جنگ کے جذبے کو اجاگر کرنا اور مادر وطن کے روشن مستقبل کی تشکیل کرنا ہے۔ ہمیں تاریخ کے صحیح نقطہ نظر پر قائم رہنا چاہیے ، آگے بڑھنے کے لیے دانشمندی اور طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مضبوط قیادت پر اصرار رہنا چاہیے ، اور ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے چینی خواب کے لیے انتھک محنت کرنی چاہیے۔