سیاسی مشاورتی امور کے سلسلے میں صدر شی جن پھنگ کے نظریات اور ہدایات

0

عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس چین کی سوشلسٹ مشاورتی جمہوریت کے لیے ایک اہم چینل اور خصوصی مشاورتی تنظیم ہے۔سی پی سی کے  جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے چینی خصوصیات کے حامل اس خصوصی انتظام کے حوالے سے سلسلہ وار نظریات اور  ہدایات پیش کی ہیں۔ خاص طور پر 2019 میں عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ، شی جن پھنگ نے نئے دور میں عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے کام کے لیے جامع انتظامات کیے۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس   کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی قیادت میں کثیر جماعتی تعاون اور سیاسی مشاورت کے لیے ایک اہم ادارہ ہے۔اس سال جون میں چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی طرف سے شائع ہونے والے وائٹ پیپر “چین کا نیا سیاسی پارٹی نظام” کے مطابق ، سی پی سی کے باہر شخصیات جیسے جمہوری جماعتی افراد اور غیر جماعتی افراد   ہر سطح پر سی پی پی سی سی میں ایک بڑا تناسب  رکھتے ہیں ۔ اس وقت  کل 410000 سے زائد غیر سی پی سی شخصیات ملک بھر میں ہر سطح پر سی پی پی سی سی تنظیموں میں مندوبین  کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2013 کے بعد سے ، مختلف جمہوری جماعتوں نے اپنی اپنی پارٹی کے نام پر تقریباً 3000  سے زیادہ تجاویز پیش کی ہیں  ، اور سماجی حالات اور رائے عامہ کے بارے میں  30000 سے زائد معلومات جمع کراوئی گئی  ہیں ، جو قومی ترقی میں ایک بڑی اور مثبت شراکت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here