چین کے روایتی تہوار مون کیک فیسٹول کی آمد آمد ہے۔ چینی قوم کے روایتی تہواروں میں سے ایک کے طور پر ، مون کیک فیسٹول چینی طرز معاشرت میں خاندان کے لوگوں کو اکٹھا مل بیٹھنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ اس تہوار میں آبائی شہر اور خاندان اور ملک کے لئے گہرے مضبوط جذبات پوشیدہ ہیں۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے کئی مواقع پر خاندان اور عزیزوں کا ذکر کیا ہے۔ ان کے خیال میں “گھر اچھا ہو ، تو ملک اچھا ہوتا ہے ، یوں قوم بھی اچھی ہو سکتی ہے۔”خاندان اور اہل خاندان سے پیار پر زور دینا چینی قوم کی روایتی اخلاقیات میں شامل ہے، یہ روایت چینی لوگوں کے دلوں سے جڑ پکڑتی ہے۔ صدر شی جن پھنگ کے خیال میں خاندان کا مستقبل اور تقدیر ملک اور قوم کے مستقبل اور تقدیر سے گہرا تعلق رکھتی ہے اور ذاتی اور خاندانی خوابوں کی تعبیر کا قومی خوابوں کی تعبیر میں ضم ہونا ضروری ہے۔