چین ” نیو انرجی کار” کی تیاری اور فروخت کے لیے مسلسل چھ سال سے دنیا میں سرفہرست

0

سولہ ستمبر کو چین کے صوبہ ہائی نان کے شہر ہائی کھو میں ورلڈ نیو انرجی کار کانفرنس ۲۰۲۱  کا آغاز ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ،چین مسلسل چھ سال سے ” نیو انرجی کار” کی تیاری اور فروخت کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست  ہے ۔نیو انرجی کار کی اعلی معیار کی ترقی کے لیے پالیسی بھی تیار کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اگست تک چین میں نیوانرجی کار کی  تیاری اور فروخت اٹھارہ لاکھ تک پہنچ گئی جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک اعشاریہ نو گنا کا اضافہ ہوا ہے۔جب کہ اسی مدت میں کار کی برآمدات بھی چار اعشاریہ پانچ گنا بڑھی ہیں۔نائب وزیر صنعت و انفارمیشن شین گو بین نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی میں پیش رفت کے باعث پانچ منٹ کی چارجنگ سے کار مزید دو سو کلومیٹر چل سکتی ہے۔ سڑکوں پر گاڑیوں سمیت دیگر ذرائع آمدو رفت سے کاربن کا اخراج ،دنیا میں کاربن اخراج کا تقریباً بیس فیصد بنتا ہے۔ گاڑی سازی کی صنعت میں کاربن کے کم اخراج کو فروغ دینا، کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل کی تکمیل کا کلیدی حصہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here