امور سنکیانگ کے حوالے سے بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کا انعقاد

0

سترہ تاریخ کو امور سنکیانگ کے حوالے سے بیجنگ میں منعقدہ میڈیا بریفنگ میں جاپانی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار فومیو کیشیدا کے بیان سے متعلق پوچھا گیا جس میں انہوں نے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی آڑ میں چین پر تنقید کی ہے۔سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے میں حکومتی ترجمان یلی جیانگ انائیتی نے کہا کہ سنکیانگ کا مسئلہ قومیت ، مذہب یا انسانی حقوق کا نہیں بلکہ علیحدگی پسندی ، تشدد ، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے جڑا ہوا ہے۔ سنکیانگ میں قانون کے مطابق انسداد دہشت گردی و انتہا پسندی اقدامات نے وہاں دہشت گردی اور پرتشدد سرگرمیوں کو کامیابی سے روکا ہے اور سنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کے پرامن طرز زندگی کو یقینی بنایا ہے ، عالمی برادری نے بھی اسے بھرپور سراہا ہے۔ تاہم کچھ ممالک کے سیاست دانوں اور چین مخالف قوتوں نے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی ترقی اور پیش رفت پر اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ انہوں نے نام نہاد “انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں” کی آڑ میں جھوٹی اور سنسنی خیز خبریں پھیلائی ہیں۔ایے عناصر سنکیانگ میں مجموعی استحکام کو کمزور کرنے اور سنکیانگ کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here