چین کا شن زو 12انسان بردارخلائی مشن کامیابی کے ساتھ مکمل

0

چین کے خلائی ادارے نے بتایا کہ بیجنگ وقت کے مطابق سترہ ستمبر  کی دوپہر ایک بج کر چونتیس  منٹ پر شن زو 12انسان بردار خلائی  مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے اور تینوں خلا باز بحفاظت واپس پہنچ چکے ہیں۔ تینوں خلاباز نئی ہائی شنگ ، لیو بو منگ اور یانگ ہونگ جسمانی اعتبار سے تندرست ہیں۔یاد رہے کہ مذکورہ خلائی مشن سترہ جون کو خلا میں بھیجا گیا تھا جس میں شریک تینوں خلا بازوں نے نہ صرف خلا میں تین ماہ تک کیپسول میں قیام کیا بلکہ  دو مرتبہ کیپسول سے باہر نکلتے ہوئے سلسلہ وار تیکنیکی تجربات کیے ۔    

چین کا شن زو 12انسان بردارخلائی مشن کامیابی کے ساتھ مکمل_fororder_6aca80bf57839838d8f459bb275e4b7f
SHARE

LEAVE A REPLY