چینی صدر شی جن پھنگ کا کوالٹی کے حوالے سے عالمی تعاون کو مستحکم کرنے کا عزم

0

چینی صدر شی جن پھنگ نے سولہ تاریخ کو ہانگ جو شہر میں چائنا کوالٹی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کوالٹی انسانی پیداوار اور زندگی کی ایک اہم ضمانت ہے۔انسانی سماجی ترقی کے دوران کوالٹی کے میدان میں  تبدیلی اور جدت نے پیداوار میں تکنیکی ترقی کو فروغ دیا ہے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کوالٹی کو بہتر بنانے ، کوالٹی کے معیار کو بلند کرنے ، مجموعی کوالٹی کے انتظام کو مضبوط بنانے ، معیار ، کارکردگی اور طاقت میں تبدیلی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کوالٹی میں عالمی تعاون کو مستحکم کرنے ، مشترکہ طور پر معیاری تبدیلی اور جدت کو فروغ دینے ، کوالٹی انفراسٹرکچر رابطے کو بڑھانے ، عالمی معاشی ترقی کو فروغ دینے اور انسانیت کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔رواں برس دو روزہ کانفرنس کا موضوع “کوالٹی ارتقاء ، ڈیجیٹل امپاورمنٹ ، گرین ترقی اور گلوبل ہم آہنگی” ہے۔اس دوران کوالٹی مینجمنٹ ، کاربن نیوٹرل ، مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور جدید سروس سیکٹر کی بہتری سے متعلق چھ فورمز بھی منعقد ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here