پندرہ ستمبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نےبیلٹ اینڈ روڈ -بین الاقوامی لوک ثقافت و فن فیسٹیول۲۰۲۱ کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔ اس بین الاقوامی میلےکا آغاز صوبہ حہ بئی کے شہر لانگ فانگ میں ہوا جس کا موضوع ہے ” ثقافتی و فنی انضمام-بیلٹ ایںڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر” ۔
اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو کو آٹھ برسوں میں مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں،مختلف ممالک میں عوامی فلاح بہبود کو فروغ دیا گیا ہے اور مختلف ممالک کے ساتھ ثقافتی تبادلوں اور بات چیت کو بھی فروغ دیا گیا ہے۔اس میلے کا انعقاد شاہراہ ریشم اور دیوار چین کے ثقافتی ورثے کی اقدار کو بروئے کار لانے کے لیے مددگار ہوگا۔ یہ میلہ مختلف ممالک کی لوک ثقافت اور فنون کے تعارف و فروغ کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گا اور مختلف تہذیب و تمدن کے باہمی تبادلوں کے لیے تعلق بنائے گا۔ چین مساوات،باہمی استفادے،بات چیت اور اشتراک پر مبنی تہذیب و تمدن کے تصور پر عمل پیرا رہا ہے اور مختلف ممالک کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔