بیدو نیویگیشن ایپلی کیشنز سے متعلق پہلی بین الاقوامی سمٹ کے لیے چینی صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام

0

سولہ ستمبر کو بیدو نیویگیشن ایپلی کیشنز سے متعلق پہلی بین الاقوامی سمٹ چین کے صوبہ حو نان میں شروع ہوئی جس کےلیے چینی صدر شی جن پھنگ نے ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں عالمی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔وقت اور مقامات کی معلومات،پوزیشن اور نیویگیشن کی سروسز نئی اہم بنیادی تنصیبات بن چکی ہیں۔انہوں نےنشاندہی کی کہ پچھلے سال جولائی میں انہوں  نے بیدو  گلوبل سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کی سروس کے آغاز کا اعلان کیا جس کے بعد سےدنیا کے نصف سے زائد ممالک یا علاقوں میں بیدو سسٹم کا استعمال کیا جانے لگا ہے۔بیدو نیویگیشن ایپلی کیشنز کی مارکیٹائزیشن  ، انڈسٹریلائزیشن اور  انٹرنیشنلائزیشن کی ترقی کلیدی مرحلے میں داخل ہوئی ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ بیدو سسٹم چینی عوام سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ہے۔چین بیدو نیویگیشن سسٹم کے نتائج کو عالمی برادری کے ساتھ بانٹنے کے لیے تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here