چین کی ترقی کو حقیقت پسندانہ نظر سے دیکھنا ہوگا، وانگ ای

0
چین کی ترقی کو حقیقت پسندانہ نظر سے دیکھنا ہوگا، وانگ ای_fororder_0915新加坡外长

چودہ ستمبر کو سنگا پور میں چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے سنگاپور کے وزیرِ خارجہ ویوین بالاکرشنن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

سنگاپور کے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں سب سے ترقی یافتہ ملک ہے اور خطے کا اہم شراکت دار بھی ہے۔تاہم گزشتہ چالیس سالوں میں چین کی ترقی اس خطے کی سب سے اہم کہانی بن گئی ہے۔ چین کے قریبی دوست کے طور پر سنگاپور چاہتا ہے کہ چین اور امریکہ تعمیری مسابقت کریں، تنازعات پر قابو پا ئیں، وبائی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون کریں تاکہ خطےکے دوسرے ممالک کے ساتھ مشترکہ فوائد حاصل کیے جائیں۔چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا کہ دنیا میں کچھ ایسے ملک اور قوتیں موجود ہیں ، جو چین کی ترقی کے حوالے سے درست نکتہِ نظر  نہیں رکھتے ہیں ،یہ نہ صرف  تعاون کے فروغ کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ اس سے تعلقات کی ترقی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔امریکہ ایسا ہی ایک ملک ہے۔ امریکہ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ترقی کا حق صرف امریکہ کے پاس ہی نہیں ہے بلکہ دوسرے ممالک کو بھی یہ حق حاصل ہے،وہ بھی  آگے بڑھ سکتے ہیں اور ترقی کر سکتے ہیں۔وانگ ای نے امید ظاہر کی کہ امریکہ سنگاپور سمیت دوسرے ممالک کی طرح حقیقت پسندانہ نظر سے چین کی ترقی کو دیکھے گا  اور چین کے ساتھ تعاون کو وسعت دے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here