چینی صدر شی جن پھنگ کا صوبہ شان شی کا دورہ

0


تیرہ تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ شان شی کے شہر یو لین کا دورہ کیا۔ انہوں نے قومی توانائی گروپ کی یو لین کیمیکل کمپنی، می جی کاونٹی کے گاو شی گو گاوں اور یانگ جیا گو انقلابی سائٹ کا معائنہ کیا۔ 
قومی توانائی گروپ کی یو لین کیمیکل کمپنی کے معائنے کے دوران، شی جن پھنگ نے معاشی گردش میں کوئلے کے جامع استعمال کی صورتحال کی سماعت کی۔    یو لین کیمیکل کمپنی نے قابل تجدید وسائل سے سبز ترقی کا راستہ اختیار کیا  ہےاور آلودہ  پانی ، نمکیاتی فضلے ، اور  گیسی فضلے سے نمٹنے کے نئے ماڈل متعارف کروائے ہیں اور گھریلو کوئلے سے اولی فن انڈسٹری میں آلودہ پانی کا اخراج تقریباً صفر  ہو چکا ہے۔
 شی جن پھنگ نے گاو شی گو گاوں میں زمینی کٹاو کے کنٹرول اور ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کےبارے میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ جبکہ  یانگ جیا گو انقلابی سائٹ پر انہوں نے انقلابی سائٹ کے تحفظ اور اس کے استعمال کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here