شی جن پھنگ کھیلوں کے شائق

0

چینی صدر شی جن پھنگ مختلف کھیلوں  کے شوقین  ہیں ۔ 2014میں انہوں نے سوچی سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں تیراکی ، ہائیکنگ ، والی بال ، باسکٹ بال ، ٹینس ، مارشل آرٹ اور دیگر کھیل پسند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھیل جسم اور  قوت ارادی کو مضبوط بناتے ہیں اور دماغ کو مزید ترو تازہ کرتے ہیں۔ 
اگست 2016 میں شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم  عوامی ہال میں ریو اولمپک گیمز سے واپس آنے والے چینی وفد سے ملاقات  کے موقع پر  ایک پرجوش  خطاب کیا۔  انہوں  نے اس بات پر زور دیاکہ “کھیلوں کی ترقی نہ صرف چینی خواب کی تعبیر کا ایک اہم حصہ ہے ، بلکہ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے لیے ایک طاقتور روحانی قوت بھی فراہم کرتی ہے۔” اس وقت 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس کاا نعقاد شیڈول کے مطابق ہونے والا ہے۔ سرمائی اولمپکس کا کامیاب انعقاد  چین کی جانب سے دنیا کے ساتھ کیا جانے والا ایک وعدہ ہے۔  لیکن اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین میں سرمائی کھیلوں کی مقبولیت ، ایک سپورٹس شائق  کی حیثیت سے شی جن پھنگ کا ایک سادہ سا خواب ہے ۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here