پندرہ اکتوبر کو چین کا درآمدات و برآمدات کے ۱۳۰ واں میلے یعنی “کینٹن فیئر” کا آن لائن اور آف لائن انعقاد ہوگا ۔میلے میں ۱۶ اقسام کی اشیا کے لیے ۵۱نمائشی علاقے قائم کئے جائیں گے اور ۲۵ہزار سے زائد چینی اور غیرملکی کاروباری ادارے اس میں شریک ہوں گے۔
جنوبی چین میں امریکی چیمبر آف کامرس کے صدر ہیری سیڈین نے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی حجم بہت بڑھا ہے ،یہ وبا کے اثرات سے نمٹ کر قریبی تعاون کرنےکے ثمرات ہیں۔ پہلی مرتبہ ایسا ہو گا کہ کینٹن میلہ بیک وقت آن لائن اور آف لائن منعقد ہوگا اس طرح سےدنیا بھر کے صارفین سامان خرید سکتے ہیں۔ انہوں نے اس میلے کی کامیابی کے حوالے سے اپنے یقین کا اظہار کیا۔
اطلاعات کے مطابق چین کا درآمدات و برآمدات کا ۱۳۰ واں میلہ چالیس ممالک اور علاقوں میں ۵۲ آن لائن پروموشن میٹنگز کا انعقاد کرے گا۔ میلہ کے دوران تجارت سے وابستہ سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے بیرونی گودام اور ایوی ایشن لاجسٹکس سے متعلق کاروباری اداروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔