بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی جاپان میں جوہری آلودہ پانی کا جائرہ لے گی

0

نو تاریخ کو عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے نائب ڈائریکٹر جنرل ایولر نے کہا کہ ایجنسی کی تیکنیکی ورکنگ ٹیم جاپان کے فوکوشیما میں جوہری آلودہ پانی کی ٹریٹمنٹ کا سیکورٹی جائزہ لے گی ۔ اس حوالے سے  تیرہ تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے اس حوالے سے مختلف حلقوں کی رائے سنی ہے اور جاپان میں جوہری آلودہ پانی کے مسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ چین ، روس ،جنوبی کوریا کے ماہرین عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی تیکنیکی  ورکنگ ٹیم میں شامل ہوں گے ۔ متعلقہ ورکنگ ٹیم  عالمی برادری کے لیے جاپان میں جوہری آلودہ پانی کی ٹریٹمنٹ کے طریقہ کار کا جائرہ لے گی تاکہ جوہری آلودہ پانی کی محفوظ ٹریٹمنٹ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ جاپان کو مکمل طور پر اس جائزے میں تعاون کرنا چاہیئے ۔ 

ترجمان نے کہا کہ جاپان کو عالمی برادری کی تشویش کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سمندر میں جوہری آلودہ پانی  کے اخراج کا اپنا غلط فیصلہ ترک کرنا چاہیے۔  متعلقہ ممالک اور اداروں کے ساتھ اتفاق رائے سے قبل جاپان کو جوہری آلودہ پانی  کے سمندر میں اخراج کی تیاریوں سے باز رہنا چاہیے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here