چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے سابق پرتگالی صدر کی وفات پر تعزیت کا اظہار

0

بارہ تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے پرتگالی صدر مارسیلو روبیلو ڈی سوسا کے نام ایک پیغام میں  پرتگال کے سابق صدر سمپائیو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں سابق صدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک شاندار سیاستدان اور رہنما قرار دیا جنہیں بین الاقوامی برادری میں ایک  نمایاں مقام ملا ہے۔انہی کے دور میں مکاؤ کی چین میں واپسی اور چین۔ پرتگال جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہوئی۔سابق صدر نے چین۔پرتگال تعلقات کے فروغ میں ہمیشہ فعال کردار ادا کیا۔  شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وہ چین۔پرتگال تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر ڈی سوسا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو فروغ دینے ، مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک اور دونوں عوام کو فائدہ پہنچانے کے خواہاں ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY