چین کا اکیسواں بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ اختتام پزیر

0

چین کا اکیسواں بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ گیارہ تاریخ کو اختتام پزیر ہوا ۔ عالمی سطح پر انتہائی موئثر عالمی سرمایہ کاری سرگرمی کے طور پر موجودہ میلے  کے دوران  ساٹھ سے زائد مذاکراتی فورمز ، معلومات کے اجراء اور کثیرالطرفہ مذاکرات سمیت  مختلف سرگرمیوں کا اہتمام  کیا گیا ۔ اس میلے  میں دنیا کی پچاس ہزار سے زائد کاروباری شخصیات نے آن لائن اور آف لائن  شرکت  کی ۔  ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق  میلے کے دوران سرمایہ کاری کے حوالے سے 512 معاہدے طے پائے ہیں جن کی مجموعی مالیت   392 ارب یوآن  تک جا پہنچی ہے ۔ 
میلے کے دوران بین الاقوامی سرمایہ کاری فورم 2021منعقد ہوا ۔ جس کا موضوع تھا ” نئی ترقیاتی صورتحال کے تحت بین الاقوامی سرمایہ کاری کا نیا موقع ” ۔ مختلف ممالک کے سیاست دانوں ، وزراء ، بین الاقوامی اداروں کے رہنماوں ، معروف صنعت کاروں ، ماہرین و اسکالرز  نے فورم میں نئی صورتحال میں عالمی معیشت کی ترقی کے رجحان اور سمت  نیز چین کے نئے ترقیاتی ڈھانچے  سے پیدا ہونے والے مواقع اور ثمرات پر تبادلہ خیال کیا ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here