چین کے صوبہ یون نان کے شہر کھون میںگ کے شمالی علاقے میں ایک خصوصی لوک آرٹس پارک ہے جسے نوجوانوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے ۔ دراصل پہلے یہاں ایک آکسیجن پلانٹ تھا ۔ سن دو ہزار اٹھارہ میں اس کارخانے کی منتقلی کے بعد آرٹس پارک بنانے کی کوشش کی گئی ۔ اس وقت یہاں پارک میں کافی بارز ، مقامی خصوصیات کی حامل دستکاری کی دکانیں اور مختلف اقسام کے فن پاروں کی آرٹ گیلریز لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہیں۔