چین ۔آسیان ایکسپو کے دوران ریکارڈ مالیت کے معاہدوں پر دستخط

0

18ویں چین ۔آسیان   ایکسپو  اور چین ۔ آسیان تجارت و سرمایہ کاری سمٹ دس تاریخ کو چین کے صوبہ گوانگ شی کے شہر نان نینگ میں شروع ہوئی ۔ موجودہ  ایکسپو کے دوران سرمایہ کاری کے حوالے سے 300 بلین یوآن سے زائد مالیت کے 179 بین الاقوامی اور مقامی  معاہدوں پر دستخط  ہو ئے ہیں جو ایک نیا ریکارڈ ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ان  معاہدوں میں الیکٹرانک انفارمیشن ، ڈیجیٹل معیشت ، توانائی  اور ماحولیاتی تحفظ ، لائٹ انڈسٹری اور ٹیکسٹائل ، آٹوموبائل  اور  نئی توانائی وغیرہ شامل ہیں۔علاوہ ازیں چین آسیان کمرشل لیگل کوآپریشن سیمینار گیارہ تاریخ کو  نان نینگ  میں منعقد ہوا۔شرکاء نے آر سی ای پی کے تناظر میں قانونی خدمات کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔ 

چین ۔آسیان   ایکسپو کے دوران ریکارڈ مالیت کے معاہدوں پر دستخط_fororder_pic for news5

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here