برکس ممالک کا عالمی برادی میں اہم کردار ہے، چینی صدر شی جن پھنگ

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے نو ستمبر کی شام کو ویڈیو لنک کے ذریعے برکس ممالک کے تیرہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال برکس ممالک کے تعاون کا پندرہواں برس ہے۔ گزشتہ پندرہ سالوں میں برکس ممالک کھلے پن اور برابری کے اصول کی بنیاد پر حکمت عملی پر تبادلہ خیال اور سیاسی باہمی اعتماد کو فروغ دیتے رہے ہیں۔برکس ممالک مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کو آگے بڑھاتےہوئے مشترکہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے ہیں۔برکس کے رکن ممالک کثیرالجہتی پسندی پر قائم ہیں اور عالمی برادری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ حقائق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ خواہ کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا ہو ، جب ہم مشترکہ کوشش کریں تو برکس ممالک کے درمیان تعاون آگے بڑھے گا۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اگلے سال چین برکس ممالک کا چیئرمین ملک بن جائے گا اور برکس ممالک کے چودہویں سربراہی اجلاس کا میزبان ہوگا۔چین برکس ممالک کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے ،مزید قریبی اور حقیقت پسندانہ شراکت دارانہ تعلقات کی تشکیل کا خواہاں ہے تاکہ مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے اور ایک خوبصورت مستقبل بنایا جائے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here