آئی او سی اور چائنا میڈیا گروپ تعاون کی نئی مدت پر متفق

0

نو ستمبر کو عالمی اولمپک کمیٹی اور چائنا میڈیا گروپ نے چائنیز مین لینڈ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں  بلا شرکت غیرے نشریات کےحقوق  کے تعاون کی نئی مدت پر اتفاق کیا ہے۔آئی او سی کے چیئرمین تھامس باک اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شیونگ  نے نئی مدت کے معاہدے پر آن لائن دستخط کیے۔
اس معاہدے میں سرمائی اولمپکس ۲۰۲۶  ،اولمپکس ۲۰۲۸  ،سرمائی اولمپکس ۲۰۳۰  اور اولمپکس ۲۰۳۲ کے مقابلوں کی نشریات شامل ہیں۔     
تھامس باک نے ٹوکیو اولمپکس ۲۰۲۰  کی کامیاب کوریج پر  چائنا میڈیا گروپ کو  مبار ک باد پیش کی۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ نئے معاہدے سے نہ صرف فریقین کے تعاون توسیع دی جائے گی بلکہ اولمپک کھیلوں کی وسیع ،مسلسل اور بلا تعطل نشریات کے لیے سازگار بنیاد بھی رکھی جائے گی۔انہوں نے بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کی نشریات کو فروغ دینے کے عزم کابھی اظہار کیا۔

 

آئی او سی اور چائنا میڈیا گروپ تعاون کی نئی مدت پر متفق_fororder_微信图片_20210909195726
آئی او سی اور چائنا میڈیا گروپ تعاون کی نئی مدت پر متفق_fororder_微信图片_20210909195731

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here