شی جن پھنگ کی طرف سے اٹھارہویں چین-آسیان ایکسپو اور چین-آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ کے لیے تہنیتی پیغام

0

دس تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے  اٹھارہویں چین-آسیان ایکسپو اور چین-آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ کے نام  ایک  تہنیتی پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں  نشاندہی کی کہ چین آسیان کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے ، انسداد وبا میں تعاون کو فروغ دینے ، اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے ، علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے جلد نفاذ کو فروغ دینے اور مشترکہ طور پر “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر  کرنے کے لئے تیار ہے۔ چین متعلقہ فریقوں کے ساتھ اعلیٰ معیاری  اسٹریٹجک شراکت داری کو تشکیل دینے کا خواہاں ہے اور  خطے میں خوشحالی اور ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے کوشش کرتا رہےگا۔
اٹھارہویں چین-آسیان ایکسپو اور چین-آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ 10 ستمبر کو ناننگ میں شروع ہوئیں۔ جن کا موضوع “زمینی اور سمندری راستوں کے نئے مواقع اور  چین-آسیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر” ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY