چین کے نیشنل ہیومن رائٹس ایکشن پلان (2021-2025) کا اجرا

0

چین کی ریاستی  کونسل کے انفارمیشن آفس نے نو تاریخ کو  “نیشنل ہیومن رائٹس ایکشن پلان (2021-2025)” جاری کیا۔
 ایکشن پلان آٹھ حصوں پر مشتمل ہے جن میں  تعارف ، اقتصادی ، سماجی اور ثقافتی حقوق ، شہری اور سیاسی حقوق ، ماحولیاتی حقوق ، مخصوص گروہوں کے مفادات کا تحفظ ، انسانی حقوق کی تعلیم اور تحقیق ، عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی میں شمولیت ، عمل درآمد ، نگرانی اور جائزہ شامل ہیں۔ 
ایکشن پلان نے نشاندہی کی کہ ، پچھلے تین نیشنل ہیومن رائٹس ایکشن پلان کے نفاذ کے تجربے  کی بنیاد پر ، چینی حکومت نے نیشنل ہیومن رائٹس ایکشن پلان (2021-2025) تشکیل دیا جس میں 2021سے 2025  تک کے عرصے میں  انسانی حقوق  کے متعلق اہداف اور اقدامات تعین کئے گئے جو درج ذیل ہیں۔
اول ،غربت کے خاتمے کے نتائج کو مستحکم کرنا  ، دیہی حیات کاری کو آگے بڑھانا  ، روزگار کی ترجیحی پالیسی کو نافذ کرنا  ، صحت مند چین کی حکمت عملی کو نافذ کرنا ، سماجی تحفظ کے نظام کی تعمیر کو بہتر بنانا ، تعلیم کی منصفانہ ترقی کو فروغ دینا ، عوامی ثقافتی خدمات کو مضبوط بنانا ، اورتمام لوگ کی  مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینا .
دوئم ، شہریوں کی آزادانہ شرکت اور آزادانہ ترقی کے لیے گنجائش اور مواقع کو وسعت دینا ، ذاتی حقوق ، ذاتی معلومات کے حقوق ،جائیداد کے حقوق کی حفاظت کرنا، اور مذہبی عقیدے کی آزادی کے لیے تحفظ کے نظام کو بہتر بنانا  ، اور سول اور سیاسی حقوق کا احترام اور حفاظت کرنا۔
سوئم، پائیدار ترقی کی حکمت عملی پر عمل درآمد ، آلودگی میں کمی اور کاربن میں کمی کے تقاضوں  کو پورا کرنا ، سبز ترقی کو فروغ دینا ، ماحولیاتی تہذیب کا نظام قائم کرنا  اور انسان اور فطرت کے ہم آہنگ بقائے باہمی کو فروغ دینا۔
چہارم ، مختلف مخصوص گروہوں جیسے نسلی اقلیتوں ، خواتین ، بچوں ، بوڑھوں ، معذوروں کے حقوق اور مفادات کے مساوی اور خصوصی تحفظ کو بہتر بنانا  اور تمام لوگوں کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینا ۔
پنجم ،انسانی حقوق کی تعلیم کو قومی تعلیمی نظام میں شامل کرنا ہوگا  تاکہ پورے معاشرے میں انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے بارے میں شعور بڑھایا جا سکے۔
ششم ، پوری سنجیدگی سے متعلقہ  بین الاقوامی وعدوں کو پورا کرنا ، بین الاقوامی انسانی حقوق کے معاملات میں  گہرائی سے حصہ لینا ، انسانی حقوق کے عالمی نظام کی بہتری کو فروغ دینا اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانا۔
ہفتم ،نیشنل ہیومن رائٹس ایکشن پلان کے نفاذ  کے لئے جائنٹ کانفرنس  کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے  تاکہ ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو ہمہ جہت اور  پوری طرح  یقینی بنایا جا سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY