شی جن پھنگ کی طرف سے ہوانگ ڈانیان کی طرح کے اساتذہ کے نمائندوں کے نام جوابی خط

0

سینتیسویں یوم اساتذہ  کے موقع پر، چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری ، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے سربراہ ، شی جن پھنگ نے 8 ستمبر کو ہوانگ ڈانیان کی طرح کے اساتذہ کے نمائندوں کو ایک جوابی  خط لکھا جس میں  ملک بھر کے اساتذہ کو ٹیچر ڈے  کی مبارکباد دی گئی اور  اساتذہ کی حیثیت سے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خدمات انجام دینے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
دو ہزار سترہ میں ،  شی جن پنگ نے جیلن یونیورسٹی کے سکول آف ارتھ ایکسپلوریشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر ہوانگ ڈا نیان کی ممتاز کاوشوں اور  خدمات کے بارے میں اہم ہدایات دیں۔ اسی سال ، وزارت تعلیم نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہوانگ ڈانیان کی طرح  ٹیچر ٹیمز قائم کرنے کا عمل شروع کیا۔پہلی کھیپ کی  201 ٹیچر ٹیموں کا تعلق ملک بھر کی 200 یونیورسٹیوں سے ہے۔ حال ہی میں ، ان اساتذہ  کے نمائندوں نے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کو ایک خط بھیجا جس میں اپنی  سائنسی تحقیق اور دیگر کاموں کی رپورٹنگ کرتے ہوئے تعلیم کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے اور قومی ترقی و خوشحالی کے عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY