شی جن پھنگ کی طرف سے شمالی کوریا کے قیام کی 73 ویں سالگرہ پر شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کو مبارکباد کا پیغام

0

نو ستمبر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور  صدر مملکت  شی جن پھنگ نے شمالی کوریا کےقیام  کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سکریٹری اور ریاستی کونسل کے چیئرمین کم جونگ اُن کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
جناب شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ چین اور شمالی کوریا کے درمیان روایتی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہوتی جا رہی ہے اور یہ دونوں فریقوں کا مشترکہ خزانہ ہے۔ حالیہ برسوں میں میں نے جنرل سکریٹری کم جونگ اُن کے ساتھ قریبی رابطے کو برقرار رکھا ہے، جو چین-شمالی کوریا تعلقات کی مستحکم ترقی کی راہنمائی کر رہا ہے اور تسلی بخش نتائج حاصل کر رہا ہے۔ میں چین-شمالی کوریا کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں، اور میں کامریڈ جنرل سیکرٹری کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم اور طویل مدتی دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے، اور نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here