چین اور برطانیہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تعاون پر متفق

0

سات ستمبر کو چین اور برطانیہ نےموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی ماحولیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کی کانفرنس کے مثبت نتائج حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

اطلاعات  کے مطابق اسی دن چین کے نائب وزیر اعظم ہان چنگ نے نومبر میں گلاسگو میں منعقد  ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس ۲۰۲۱ کے نامزد صدر  الوک شرما کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعےبات چیت کی۔   موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر یکجہتی پر زور دیتے ہوئے  ہان چنگ  نےاس امید  کا اظہار کیا کہ مذکورہ کانفرنس  کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے اور اس کااحترام کرنے کے لیے ایک بھرپورسیاسی پیغام دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرس معاہدے کے نفاذ کی تفصیلات پر مذاکرات مکمل کیے جائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عالمی ماحولیاتی حکمرانی صحیح راہ پر گامزن رہےگی۔     موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے چین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے الوک شرما نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ موسمیاتی سرمایہ کاری ، توانائی ، کاربن ٹریڈنگ اور دیگر شعبوں میں تبادلے و تعاون کو بڑھانے کا منتظر ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here