آٹھ ستمبر کو چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی نشست کی بحالی کی پچاسویں سالگرہ کی مناسبت سے ہونے والے سیمینار میں شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ سنہ ۱۹۷۱ میں اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے تمام قانونی حقوق ومفادات بحال کیے گئے ۔ پچاس برسوں میں چین عالمی امن کا معمار ،عالمی ترقی کا سب سے بڑا خدمت گار اور عالمی نظم و نسق کا مضبوط محافظ بنا ہے۔وانگ ای نے کہا کہ مختلف ممالک کو اتفاق رائے کرتے ہوئے تعاون کرنا چاہیئے ،کثیرالجہتی کی حفاظت اور عالمی امن و امان کا تحفظ کیا جائے،انسداد وبا کے تعاون کو مضبوط بنایا جائے،ترقی کو ترجیح دیتے ہوئےکھلے پن اور اشتراک پر مبنی عالمی معیشت کو فروغ دیا جائے،ماحولیاتی انتظام و انصرام کو بہتر بنایا جائے ، نیز تبادلوں و تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے انسانی تہذیب و تمدن کو فروغ دیا جائے اور ایک صاف شفاف دنیا تعمیر کی جائے ۔