رواں سال چین کی طرف سے پیش کئے جانے والے” دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو” کے اعلان کی آٹھویں سالگرہ ہے۔ پچھلے آٹھ سالوں میں ، “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے لیے ، چین نے چین اور “دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے درمیان سہولیات کے رابطے کو مسلسل فروغ دیا ہے ، اور اس حوالے سےمثبت پیش رفت حاصل ہوئی ہے ، اور متعلقہ ملکوں کو ٹھوس مفادات حاصل ہوئے ہیں۔ویسٹرن لینڈ سی نیو کوریڈور ایک نیا زمینی سمندری تجارتی چینل ہے جو چین کے مغربی صوبوں کو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک جیسے سنگاپور وغیرہ سے منسلک کرتا ہے۔ یہ چینل ایشیا اور یورپ کے درمیان آنے جانے والی چین یورپ ایکسپریس ٹرینوں سے جڑتا ہے ، جس نے “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سابق سیکرٹری جنرل راشد علیموف نے کہا کہ چین یورپ ایکسپریس سروس محفوظ اور قابل اعتماد ہے ، جس کی نقل و حمل کی صلاحیت مؤثر ہے۔متعلقہ اعداد و شمار اس بات کو ثابت کر سکتے ہیں کہ یہ ٹرین سروس کووڈ-۱۹ کی وبا کے دوران ، روٹ سے وابستہ ممالک کی معیشتوں کے لیے “لائف بوائے” بن چکی ہے۔ 2020 میں جو کہ ہمارے لیے سب سے مشکل سال تھا ،اس ریلوے لائن سے چین اور یورپ کے درمیان آنے جانے ایکسپریس ٹرینوں کی تعداد تقریبا 12،500 تک جاپہنچی ۔ پچھلے سال کے مقابلے میں ، کارگو ٹرانسپورٹ کے کل حجم میں 56 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ “وبا پھیلنے کے بعد سے ، چین-یورپ ریلوے ایکسپریس نے” زندگی کا کوریڈور ” کھول دیا ہے اور مجموعی طور پر انسداد وبا کا 99،000 ٹن امدادی سازو سامان یورپی ممالک کو پہنچایا ہے ، جس نے بین الاقوامی انسداد وبا میں مثبت شراکت کی ہے۔