اٹھارہویں چین – آسیان ایکسپو کی تیاریاں منظم انداز میں جاری ہیں

0

اٹھارہویں چین – آسیان ایکسپو کا افتتاح 10 ستمبر کو ہوگا۔ اس ایکسپو کی تمام تیاریاں منظم انداز میں جاری ہیں۔
موجودہ چین-آسیان ایکسپو  کے دوران “اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو بڑھانے” ، “اقتصادی اور تجارتی تعاون کو ترقی دینے” ، “تکنیکی جدت کو فروغ دینے” ، اور “انسداد وبا کے تعاون کو وسعت دینے” کے موضوعات پر مختلف شعبوں میں تبادلوں کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائےگا۔ 
موجودہ چین-آسیان ایکسپو میں “دی بیلٹ اینڈ روڈ” بین الاقوامی نمائشی علاقہ قائم کیا جائے گا۔ نمائش کنندگان اور کاروباری ادارے پاکستان ، پولینڈ ، جنوبی کوریا ، جاپان ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، روس ، فرانس ، اور اسپین سمیت 20 سے زائد ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
موجودہ چین-آسیان ایکسپو میں چین-آسیان تعاون کے نئے امکانات پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور دوہری گردش کے تصور سے بھرپور استفاد  کیا جائے گا۔
اس دوران گوانگشی پائلٹ فری ٹریڈ زون پروموشن کانفرنس سمیت تجارتی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ اور 26 اعلیٰ سطحی فورمز بھی منعقد ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here