برکس ممالک کےاقتصادی اور تجارتی وزراء کےگیارہویں اجلاس کا انعقاد

0

برکس ممالک کے اقتصادی اور تجارتی وزراء کا گیارہواں اجلاس 3 ستمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ میٹنگ میں پانچوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی وزراء نے انسداد وبا کے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے، کثیر جہتی تجارتی نظام کی تقویت اور عملی معاشی اور تجارتی تعاون جیسے موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی۔اجلاس کے اختتام پر “برکس کے اقتصادی اور تجارتی وزراء کےگیارہویں اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ” جاری کیا گیا، جس میں برکس رہنماؤں کے 13 ویں اجلاس کی تیاری کے حوالے سے بھی کہا گیا ہے۔
چین کی وزارت تجارت کے بین الاقوامی شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر چھن چھاؤ نے 6 تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ مذکورہ اجلاس سے تین پہلوؤں میں نتائج حاصل کیے گئے ہیں، جن میں انسداد وبا کے بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے کا عزم، کثیر جہتی تجارتی نظام کی مضبوطی سے حفاظت پر اتفاق، اور عملی تعاون کو وسعت دینے کا فیصلہ شامل ہیں۔ انہوں نے متعارف کرایا کہ میٹنگ میں سروس ٹریڈ، دانشورانہ املاک کے حقوق اور ای کامرس کے میدانوں میں باہمی تعاون کی دستاویزات کی منظوری بھی دی گئی اور تجارت اور سرمایہ کاری کے میدان میں “برکس اکنامک پارٹنرشپ اسٹریٹیجی 2025” پر عمل درآمد کا روڈ میپ وضع کیا گیا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY