چین اور “دی بیٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مسلسل نئی پیش رفت اور نئے نتائج حاصل ہورہےہیں

0

رواں سال “دی بیلٹ اینڈ روڈ”انیشیٹو کے اعلان کی آٹھویں سالگرہ ہے۔ آٹھ سالوں میں تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت ، چین اور “دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مسلسل نئی پیش رفت اور نئے نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹوکے اثر و رسوخ کی مسلسل توسیع کے ساتھ ساتھ چین-میانمار آئل اینڈ گیس پائپ لائن ، پاکستان میں گوادر پورٹ ، یونان میں پائیرس پورٹ ، بنگلہ دیش میں پدما برج وغیرہ سمیت دیگر اہم تاریخی منصوبوں پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔جن سے “دی بیٹ اینڈ روڈ ” سے وابستہ ممالک کے مابین اقتصادی و تجارتی تعاون کی مضبوط ضمانت فراہم کی گئی ہے۔
چین کی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق 2013 سے 2020 تک ، چین کی جانب “دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک میں نئے دستخط کئے گئے معاہدوں کی مالیت نو کھرب چالیس ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ ان ممالک میں چین کی مجموعی براہ راست سرمایہ کاری کی مالیت ایک کھرب چھتیس ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک نے چین میں تقریباً ساٹھ ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
2013 سے 2020 تک ،چین اور “دی بیلٹ اینڈ روڈ”سے وابستہ ممالک کے درمیان سامان کی تجارت بانوے کھرب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ تجارت کا پیمانہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ، سالانہ تجارتی حجم دس کھرب امریکی ڈالر سے بڑھ کر چودہ کھرب امریکی ڈالر ہو گیا ، اور چین کی غیر ملکی تجارت میں “دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کا تناسب چار اعشاریہ ایک فیصد پوائنٹ بڑھ گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here