شی جن پھنگ کی طرف سے 32 ویں بین الاقوامی ہوا بازی سائنس کانفرنس کے نام تہنیتی پیغام

0

چھ ستمبر کو صدر شی جن پھنگ نے 32 ویں بین الاقوامی ہوا بازی سائنس کانفرنس کے نام ایک تہینتی پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ہوا بازی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ان شعبوں میں سے ایک ہے جنہوں نے 20 ویں صدی کے بعد سے سب سے تیزی سے ترقی کی ہے اور لوگوں کی زندگی پر سب سے زیادہ اثرات مرتب کیے ہیں۔ آج دنیا ایک بڑے تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلیوں  سے گزر رہی ہے۔ ایوی ایشن سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں  ترقی کے بے مثال مواقع دستیاب ہیں۔ عالمی ہوا بازی کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امید ہے کہ یہ کانفرنس عالمی ہوا بازی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرے گی اور دنیا کے تمام ممالک کے لوگوں کو مزید فوائد پہنچائے گی۔
اسی دن بین الاقوامی ایوی ایشن سائنس کونسل کی میزبانی میں بتیسویں بین الاقوامی ہوا بازی سائنس کانفرنس  شنگھائی میں منعقد ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here