چھ ستمبر کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے پائیدار ترقی کے لیے بگ ڈیٹا بین الاقوامی ریسرچ سینٹر اور 2021 پائیدار ترقی کے لیے بگ ڈیٹا بین الاقوامی فورم کے افتتاحی اجلاس کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ پائیدار ترقی کے لیے بگ ڈیٹا بین الاقوامی ریسرچ سینٹر کا قیام ایک اہم اقدام ہے جس کا میں نے اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی میں پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کے نفاذ کی حمایت کے طور پر اعلان کیا۔ 2030 کا ایجنڈا مختلف ممالک کی ترقی اور بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کے واضح اہداف کا تعین کرتا ہے۔ اس وقت ، دنیا کووڈ-۱۹ کی وبا کے بہت بڑے اثرات سے دوچار ہے۔ تکنیکی جدت اور بگ ڈیٹا کا اطلاق عالمی برادری کو مشکلات پر قابو پانے اور 2030 کے ایجنڈے کو عالمی سطح پر نافذ کرنے میں مدد دے گا۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ امید ہے کہ تمام فریقین پائیدار ترقی کے لیے بگ ڈیٹا بین الاقوامی ریسرچ سینٹر کے پلیٹ فارم کا بھرپور استعمال کریں گے، بگ ڈیٹا کی حمایت میں پائیدار ترقی کے لیے منصوبہ بندی کریں گے، عالمی تعاون کو مضبوط بنائیں گے، 2030 کے ایجنڈا پر عملدرآمد اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے میں خدمات سرانجام دیں گے۔