خدمات کی تجارت کے بین الاقوامی میلے میں “صحت کے شعبے کی قوت حیات”کا اظہار

0

خدمات کی تجارت کا بین الاقوامی میلہ دو سے سات ستمبر تک بیجنگ میں جاری ہے۔ یہ پیمانے کے لحاظ سے سب سے بڑا اور مواد کے لحاظ سے سب سے بھرپور خدمات کی تجارت کا بین الاقوامی میلہ ہے۔

رواں سال کے خدمات کی تجارت کے بین الاقوامی میلے میں نمائش کے آٹھ بڑے شعبے ہیں، جن میں صحت کی خدمات ، تعلیمی خدمات ، ٹیلی کمیونیکیشن ، کمپیوٹر و معلوماتی خدمات ، مالیاتی خدمات ، اور ثقافتی و سفری خدمات شامل ہیں۔  میلے کے دوران چین کے ویکسین ساز ادارے سائنو فارم نے چین میں تیار کردہ ایم آر این اے نوول کورونا وائرس ویکسین پر تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس ویکسین کے دانشوارانہ حقوق سائنو فارم کی ملکیت ہیں اورکمپنی فی الحال ایم آر این اے پلیٹ فارم کی تعمیر اور بڑے پیمانے پر پیداواری ورکشاپ کی ترتیب کو بہتر بنا رہی ہے۔ “

خدمات کی تجارت کے بین الاقوامی میلے میں "صحت  کے شعبے کی قوت حیات"کا اظہار_fororder_2

نمائش میں بہت سی اشیا موجود ہیں جن کی مدد سے جینیاتی تحقیق کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکتا ہے۔ ان میں ایسے آلات شامل ہیں جو 596  اقسام کی بیماریوں کے جینیاتی کووڈ تلاش کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے روبوٹ بھی موجود ہیں جو ناک سے نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کے نمونے حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ نمائش ثابت کرتی ہے کہ چین میں سمارٹ ٹیکنالوجیز میں تحقیق وترقی کو بہت زیادہ فروغ ملا ہے۔ چین دنیا کو جلد از جلد اس وبا پر قابو پانے میں مدد فراہم کرے گا اور بنی نوع انسان کے محفوظ مستقبل کے لئے مزید خدمات سرانجام دے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here