پیرا لمپکس میں چینی کھلاڑیوں کی کامیابیاں ، چینی حکام کی مبارک باد

0

چین کے مرکزی حکام نے ۵ ستمبر کو ٹوکیو پیرالمپک گیمز ۲۰۲۰ میں چینی کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں پر ان کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ۔ 
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی طرف سے مشترکہ طور پر بھیجے گئے پیغام میں کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ “آپ نے اپنے ملک اور لوگوں کے لیے بہت بڑا اعزاز حاصل کیا ہے  اور ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد  پیش کرتے ہیں۔” چینی وفد نے پیرا لمپکس کے تمام مقابلوں میں کل 96 طلائی ، 60 چاندی اور 51 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔چین گزشتہ پانچ پیرالمپکس سے طلائی تمغوں اور جیتے گئے تمغوں کی مجموعی تعداد کے اعتبار سے سرفہرست ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY