چین سے آنے والے نئے مواقع

0

دو ستمبر کی شام ، چینی صدر شی جن پھنگ نے 2021 چائنا  انٹرنیشنل فئیر فار ٹریڈ ان سروسز سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔ جس میں چین کی جانب سے سروسز ٹریڈ کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے نئے اقدامات کے سلسلے کا اعلان کیا گیا۔ اس سے یہ واضح اشارہ ملتا ہے کہ چین اپنے کھلے پن کو مزید وسعت دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ یہ نہ صرف عالمی ٹریڈ سروسزکی بحالی کے لئے نئے مواقع پیدا کرے گا بلکہ دنیا کے معاشی مسائل کے حل کے لیے ایک “سنہری کلید” بھی فراہم کرے گا۔
خدمات کی تجارت بین الاقوامی تجارت کا ایک اہم حصہ ہے اور اب بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی  میدان میں ترقی کا ایک “نیا انجن” بن چکا ہے۔ سروسز ٹریڈ میں دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہونے کے ناطے ،چین انٹرنیشنل فئیر فار ٹریڈ ان سروسز چین  کی کھلے پن  کا ایک اہم کھڑکی ہے ، بلکہ دنیا کے لیے چین کی سروس مارکیٹ کو بانٹنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بھی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ، اس وقت ، عالمی سروسز تجارت کا 50 فیصد سے زیادہ ڈیجیٹلائز ہو چکا ہے ، اور 12 فیصد سے زیادہ سرحد پار مالی تجارت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے  کی جاتی ہے۔ برٹش 48 گروپ کلب کے چیئرمین اسٹیفن پیری نے کہا کہ سروس انڈسٹری میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کے لیے یہ سروسز ٹریڈ فئیر نہ صرف  چین بلکہ دنیا میں سروس انڈسٹری کے مستقبل کی ترقی کی سمت کو سمجھنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here