ورلڈ کنزرویشن کانگریس سے چینی وزیراعظم کا خطاب

0

چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے تین ستمبر کو ویڈیولنک کے ذریعے ساتویں ورلڈ کنزرویشن کانگریس سے خطاب کیا ۔لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ عالمی قدرتی ماحولیاتی حکمرانی کو درپیش چیلنجز کے سامنے عالمی برادری کو پختہ عزم اور ٹھوس اقدامات سے بنی نوع انسان اور قدرت کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرنی چاہیےاور کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال کے بعد ،ماحول دوست اور کم کاربن اقتصادی بحالی کو آگے بڑھانا چاہیے۔لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ جامع مشاورت، تعمیری شراکت  اور مشترکہ مفادات کے اصول کی بنیاد پر  عالمی ماحولیاتی حکمرانی کو بہتر بنانا اور انصاف اور معقول عالمی ماحولیاتی حکمرانی کا نظام قائم کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ  حیاتیاتی حکمرانی کے اصول و ضوابط بنانے کے عمل میں اقوام متحدہ کے اہم کردار کو برقرار رکھا جانا چاہیے اور بڑے ممالک کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین معاشی و سماجی ترقی کو فروغ دینے کے دوران ماحول دوست طرز زندگی کی طرف منتقل ہوگا۔چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر ایک صاف شفاف دنیا کے لیےکوشش کرنے کا خواہاں ہے۔ورلڈ کنزرویشن کانگریس ہر چار سال بعد منعقد ہوتی ہے اور یہ عالمی ماحول اور ترقی کے شعبے پر اہم اثرات مرتب کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here