چینی صدر شی جن پھنگ نے ۳ ستمبر کو بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے روس میں منعقدہ چھٹے مشرقی اقتصادی فورم کے کل رکنی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ آج کے دور میں عالمی صورتحال میں گہری اصلاحات ہو رہی ہیں ،کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال پیچیدہ ہو رہی ہے اور عالمی اقتصادی بحالی کا عمل مشکلات سے دوچار ہے۔ شمال مشرقی ایشیائی علاقے میں تعاون کو سنگین چیلنجز اور اہم مواقع کا سامنا ہے۔مختلف فریقوں کو اپنے اپنےعلاقے کے حالات کی بنیاد پر دنیا کے ساتھ مل کر مشکلات کو دور کرتے ہوئے مشترکہ ترقی کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی سوویں سالگرہ ہے اور چین نے جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر کا آغاز کیا ہے۔ہم مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی پر قائم رہتے ہوئے باہمی اعتماد ،ہم آہنگی ،تعاون اور مشترکہ مفادات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں تاکہ بنی نوع انسان کا ہم نصیب معاشرہ تشکیل پا سکے ۔