چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی خارجہ امور کمیٹی نے دو تاریخ کو یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کی جانب سے “یورپی یونین اور تائیوان کے سیاسی تعلقات اور تعاون ” کی رپورٹ کی منظوری کے حوالے سے بیان جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں میں یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے چین کی مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے نام نہاد “یورپی یونین-تائیوان سیاسی تعلقات اور تعاون” کی رپورٹ منظور کی اور یورپی یونین کے اعلیٰ سطحی خارجہ اور سیکورٹی پالیسی نمائندوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ یورپی یونین اور تائیوان کے مابین تعلقات کو بڑھانے کے لیے اقدامات کریں۔ یہ ایک چین کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے ، چین کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت اور بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہم اس پر سخت عدم اطمینان اور اس کی سخت مخالفت کا اظہار کرتے ہیں۔
دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چینی زمین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ تائیوان کا مسئلہ بالکل چین کا اندرونی معاملہ ہے ، جو چین کے بنیادی مفادات اور چینی عوام کے قومی جذبات سے تعلق رکھتا ہے۔ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کے عالمی معیارات کے مطابق تسلیم شدہ اصول ہے اور عالمی برادری کا اس پر اتفاق رائے ہے۔ یہ دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ دوستانہ اور باہمی تعاون کے تعلقات کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے کے لیے چین کی بنیادی سیاسی شرط بھی ہے۔ قومی خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے چینی عوام کا ارادہ اور عزم غیر متزلزل ہے۔ ہم چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چین کے پرامن اتحاد کے عمل میں مداخلت کرنے والی کسی بھی بیرونی قوت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ چین کا اتحاد ناگزیر اور یہ کسی فرد یا کسی طاقت کی خواہش پر رکنے والا نہیں ہے۔