چین اور افغان طالبان کے سینئر عہدہ داروں کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

0

چین کے معاون وزیر خارجہ وو جیانگ ہاو اور دوحہ میں افغان طالبان  کے دفتر برائے سیاسی امور کے نائب سربراہ  عبدالسلام حنفی کے درمیان دو ستمبر کو ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ۔ فریقین نے افغان  صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ وو  جیانگ ہاو نے کہا کہ افغان صورتحال میں بنیادی تبدیلی آئی ہے ۔ افغانستان کی تقدیر  افغان عوام کے ہاتھوں میں ہے ۔ چین اور افغانستان کے درمیان دیرینہ دوستی ہے ۔ چین نے ہمیشہ افغان خود مختاری  اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا ہے اور  افغان عوام کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ امید ہے کہ افغانستان امن و استحکام کے حصول سے اپنے خوبصورت وطن کی تعمیر نو کرے گا۔
حنفی نے کہا کہ چین افغانستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔ افغان طالبان ، افغانستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ پر آمادہ ہیں ،  کسی بھی طاقت کو چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت  نہیں دی جائے گی، افغانستان میں چینی اداروں اور اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ   چین کا “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون افغانستان اور خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سازگار ہے ۔ افغانستان امید کرتا ہے کہ اس میں  فعال طور پر شرکت  کرے گا ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here