تین ستمبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے چھٹے مشرقی اقتصادی فورم کے کل رکنی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کی۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی صورتحال پیچیدہ تبدیلیوں سے گزر رہی ہے ، اور شمال مشرقی ایشیا میں علاقائی تعاون کو شدید چیلنجوں اور اہم مواقع دونوں کا سامنا ہے۔ ہمیں وبا کے چیلنجز کا جواب دینے میں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے ، ویکسین کی ریسرچ اور پیداواری تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے ، وائرس کے سراغ لگانے کے مسائل کی سیاست کی سختی سے مخالفت کرنی چاہیے اور انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔اس کے علاوہ ہمیں “دی بیلٹ اینڈ روڈ” اور یوریشین اکنامک یونین کی مشترکہ تعمیر کو گہرا کرنا چاہیے ، ڈیجیٹل معیشت کی جدید ترقی کی حمایت اور عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کا مشترکہ طور پر جواب دینا چاہیے.
انہوں نے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ہم آہنگی اور تعاون کا فروغ ضروری ہے ، بات چیت اور مواصلات کے ذریعے اختلافات کو ختم کرنا ، اتفاق رائے پیدا کرنا ، ایک مشترکہ ، جامع ، کوآپریٹو اور پائیدار سلامتی کا تصور قائم کرنا اور ایک ہم آہنگ اور پرامن مشترکہ گھر کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
چھٹا مشرقی اقتصادی فورم 2 سے 4 ستمبر تک روس کے مشرقی شہر ولادیووستوک میں منعقد ہو رہا ہے، فورم کا موضوع ہے “عالمی تبدیلیوں کے تناظر میں مشرق بعید میں نئے مواقع” ۔