چین ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو فروغ دینے اور ایک مضبوط مدافعتی رکاوٹ قائم کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے

0

نوول کورونا وائرس کی وبا اب بھی دنیا میں پھیل رہی ہے۔ اس وبا کی روک تھام کے لئے چین عالمی برادری کی مدد کررہا ہے۔ چین نے 100 سے زائد ممالک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کو  ویکسین کی  نوے کروڑ سے زائد خوراکیں فراہم کی ہیں اور اس سال دنیا کو ویکسین کی 2 ارب خوراکیں فراہم کرنے کی کوشش کرے گا . چین ہمیشہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر قائم رہا ہے ، ویکسین کو عالمی عوامی مصنوعات بنانے کے اپنے پختہ عزم کو مضبوطی سے پورا کررہا ہے ، اور دنیا بھر میں انسداد وبا  کی جنگ میں عملی اقدامات سے مدد فراہم کررہا ہے۔اس حوالے سے چین کو بین الاقوامی برادری کی طرف سے وسیع تحسین  ملی ہے۔26 اگست کو ، میکسیکو نے چین کےسائنوفارم گروپ  کی تیار کردہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ تجزیے اور تحقیق کے بعد متعلقہ محکموں کو یقین ہے کہ یہ ویکسین معیار ، حفاظت اور تاثیر کے تقاضوں کو پورا کرے گی ۔چین کی جانب سے کمبوڈیا، لاؤس،روانڈا  سمیت مختلف ممالک میں مسلسل ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here