چین کی امور تائیوان کے حوالے سے یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ پر کڑی تنقید

0

دو تاریخ کو یورپی یونین میں چینی مشن کے ترجمان نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے تائیوان کے حوالے سے ایک نام نہاد “یورپی یونین۔تائیوان سیاسی تعلقات اور تعاون” رپورٹ جاری کی ہے۔ “یورپ۔ تائیوان تعلقات” کے حوالے سے رپورٹ کا مواد غیر سرکاری اقتصادی اور تجارتی تعاون اور تائیوان کے ساتھ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ثقافتی تبادلے کے دائرہ کار سے متجاوز ہے۔ یہ اقدام ایک چین کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے اور چین اور یورپ کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو مجروح کرتا ہے۔ چین اس کی شدید مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے ، عوامی جمہوریہ چین واحد قانونی حکومت ہے جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ یہ بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے عالمی سطح پر تسلیم شدہ  اصول  اور عالمی برادری کا اتفاق رائے ہے۔ یہ سفارتی تعلقات کے قیام سمیت چین ۔ یورپ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی سیاسی بنیاد بھی ہے۔ چین اور یورپی یونین کی جانب سے جاری مختلف دستاویزات اور بیانات میں ، یورپی یونین نے ایک چین کے اصول کی توثیق کی ہے۔ یورپی یونین کے اہم ترین ادارے کی حیثیت سے ، یورپی پارلیمنٹ کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے اور عملی اقدامات سے اپنے وعدوں پر قائم رہنا چاہیے ۔چین متعلقہ کمیٹیوں اور یورپی پارلیمنٹ کے ارکان پر زور دیتا ہے کہ وہ مسئلہ تائیوان کی انتہائی حساسیت کا ادراک کریں اور چین۔ یورپی یونین تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھنے کے لیے فعال اور تعمیری کردار ادا کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY