امید ہے کہ افغانستان کی تمام جماعتیں ایک کھلا اور جامع سیاسی ڈھانچہ بنائیں گی، چینی وزارت خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یکم ستمبر کو افغان طالبان کے نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے کہا کہ چین کو پوری امید ہے کہ افغانستان کی تمام جماعتیں اپنے لوگوں کی خواہشات اور عالمی برادری کی عمومی توقعات پر عمل کریں گی ، ایک کھلا اور جامع سیاسی ڈھانچہ بنائیں گی، ایک اعتدال پسند اور مستحکم ملکی اور خارجہ پالیسی کی پیروی کریں گی، مختلف دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات مکمل طور پر منقطع کریں گی اور دنیا کے تمام ممالک بالخصوص پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کریں گی۔
وانگ وین بین نے کہا کہ افغانستان کی تاریخ ایک نیا باب رقم کر رہی ہے ، مشکلات اور امیدیں ایک ساتھ ہیں۔ افغانستان کے مصیبت زدہ لوگ قومی امن اور تعمیر نو کے لیے ایک نئے نقطہ آغاز کا استقبال کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی برادری بھی نئی حکومت بنانے کے لیے افغانستان کے اقدام پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔
 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here