چین کامستحکم روزگار کے لیے مضبوط عزم

0

چین کے قومی اصلاحاتی و ترقیاتی کمیشن کے اعلیٰ عہدے دار نے تیس تاریخ کو  نیوز بریفنگ میں کہا کہ رواں سال پہلے سات ماہ کے دوران چین نے شہری روزگار کے 8.22 ملین نئے مواقع  فراہم کئے ہیں ، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23 فیصد  زائد ہیں ۔ روزگار کی صورتحال مستحکم  اور بہتر ہو رہی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ” چودہویں پنج سالہ منصوبے ” کے دوران اگرچہ روزگار کے فروغ میں متعدد مشکلات اور چیلنجز  حائل ہوں گے اور ساتھ ہی غیر یقینی عوامل بھی  موجود ہیں ،  لیکن روزگار  کی مجموعی  صورتحال مستحکم رہے گی ۔
اُدھر  وزارت  انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے نائب وزیر لی جونگ نے رواں برس روزگار کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جنوری سے جولائی تک چین میں روز گار کے مواقع میں اضافے کے ساتھ ساتھ بے روز گاری کی شرح فروری میں پانچ اعشاریہ پانچ فیصد کی نسبت  جولائی میں کم ہو کر پانچ اعشاریہ ایک فیصد رہ گئی ہے ۔ تاہم لی جونگ نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی وبا کےتحت  بیرونی ماحول مزید پیچیدہ اور سنگین ہوتا جارہا ہے ،  اور چین میں  معاشی بحالی کا عمل بدستور غیر مستحکم اور ناہموار ہے ۔  متعدد چھوٹے اور درمیانے درجے کے  کاروباری اداروں اور کچھ  شعبہ جات  کو بدستور  مشکلات کا سامنا ہے ، اور  کچھ طبقوں کو اب بھی روزگار سے متعلق  زیادہ دباؤ کا سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here