چینی وزارت ماحولیات کے مطابق چین کی دعوت پر امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے امور موسمیات جان کیری 31 اگست سے 3 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے ۔ اس دوران چین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی شیئی زن ہوا اور جان کیری کے درمیان چین کے شہر تھیان جین میں مذاکرات ہوں گے ۔ فریقین چین اور امریکہ کے مابین موسمیاتی تبدیلی کے تعاون اور ” اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن ” پر دستخط کرنے والے فریقوں کی 26 ویں کانفرنس سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے ۔