میاو قومیت کی دستکاری ، مقامی سطح پر غربت سے نجات پانے کا اہم کردار

0

چین کے صوبہ گوئی جو کا دیہی علاقہ ہواوو دو ہزار سترہ  میں مختلف سطحوں کی حکومتوں اور  اداروں کی مدد سے  غربت سے نجات پا چکا ہے ۔ ماضی میں یہاں غریب آبادی کا تناسب مجموعی آبادی کا 66.3فیصد تھا تاہم اب یہ علاقہ مقامی چمکدار موتی  بن چکا  ہے ۔ 
ہواوو دیہات میں اٹھانوے  فیصد افراد کا تعلق میاو قومیت سے ہے اور تقریباً ہر خاندان میاو  دستکاری میں مہارت رکھتا ہے ۔ روایتی دستکاری کو خوشحالی کی صنعت میں بدلنے کے لیے ، مقامی حکومت نے  ہواوو دیہات کے لیے قائم  نقل مکانی سائٹ کے قریب ہی انسداد غربت ورکشاپ قائم کی تاکہ دیہی باشندوں کو نزدیکی روزگار فراہم کیا جا سکے۔
رواں سال فروری میں  چینی  صدر شی جن پھنگ نے گوئی جو کا دورہ کیا۔انہوں نے ہواو و دیہات  کی انسداد غربت ورکشاپ میں  میاؤ کڑھائی کو آگے بڑھانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ  یہ نہ صرف ایک صنعت ہے بلکہ ایک ثقافت بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاو دستکاری کی  ترقی نہ صرف قومی ثقافت اور روایتی ثقافت کو فروغ دے سکتی ہے بلکہ صنعتی انسداد غربت اور دیہی حیات کاری میں بھی  اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ 
چینی صدر شی جن پھنگ  نے حال ہی میں  مرکزی قومیتی امور کے پانچویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تمام قومیتوں کو مل کر سوشلسٹ جدت کی جانب بڑھنا چاہیے۔

میاو قومیت کی دستکاری ، مقامی سطح پر غربت سے نجات پانے کا اہم کردار_fororder_223
SHARE

LEAVE A REPLY