امریکہ کی نام نہاد ٹریس ایبلٹی رپورٹ امریکی دھوکہ بازی کا ایک اور مثال ہے، سی آر آئی تبصرہ

0

ستائیس تاریخ کو  ، امریکی خفیہ ایجنسی نے کسی واضح نتیجے پر پہنچے بغیر نام نہاد “نوول کورونا وائرس کی ٹریس ایبلٹی انویسٹی گیشن رپورٹ” کے اہم نکات جاری کیے ، لیکن اس رپورٹ میں بے نتیجہ  ٹریس ایبلٹی کی ذمہ داری  چین پر عائد  کردی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے بعد میں ایک بیان جاری کیا جس میں چین کی طرف سے معلومات کا اشتراک کرنے سے انکار اور ٹریس ایبلٹی کی بین الاقوامی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا بے بنیاد دعویٰ کیا گیا ہے۔ٹریس ایبلٹی کے مسئلے کو سیاسی بنانے کے لیے امریکہ کی طرف سے یہ دھوکہ بازی کی  تازہ ترین مثال ہے۔ نام نہاد رپورٹ کی کوئی سائنسی ساکھ نہیں ہے۔ درحقیقت ، چونکہ وائٹ ہاؤس نے تین ماہ سے زیادہ عرصہ قبل انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کو ٹریس ایبلٹی انویسٹی گیشن  کرنے کا حکم دیا تھا اور مختصر عرصے میں “نتائج” پیش کرنے کو کہا تھا۔ عالمی برادری نے واضح طور پر دیکھا ہے کہ امریکہ کا مقصد ٹریس ایبلٹی ایشو کے ذریعے  چین کے خلاف  الزام تراشی کرنا ہے۔ ٹریس ایبلٹی کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیوں کا استعمال بذات خود اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ نے ٹریس ایبلٹی کے معاملے کو سیاسی رنگ دیا ہے۔آج کل ، امریکی خفیہ ایجنسیاں ، جو جعل سازی میں ہنرمند ہیں ، تمام طریقہ کار استعمال کرکے بھی  امریکی سیاستدانوں کی طرف سے متوقع نتائج تیار نہیں کرسکتی ہیں۔ یہ صرف ظاہر کرتا ہے کہ: سیاسی ہیرا پھیری آخر کار سائنس کے سامنے سر جھک جائے گی ، اور چین اور  ڈبلیو ایچ او کے تعاون پر مبنی پہلے مرحلے کی ٹریس ایبلٹی رپورٹ  کا نتیجہ سائنسی اور تاریخی امتحانات کا مقابلہ کر سکتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ  امریکہ کو ڈبلیو ایچ او کی طرف سے اگلے مرحلے کے ٹریس ایبلٹی کام کا مرکز  ہونا چاہیے۔ چونکہ کچھ امریکی سیاست دان اصرار کرتے ہیں کہ “لیب لیک” کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا ، اس لیے امریکہ کو اپنا دروازہ کھولنا چاہیے اور ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کو فورٹ ڈیٹریک بیس اور نارتھ کیرولائنا یونیورسٹی بھیجنے کی اجازت دینی چاہیے ، جہاں بائیو  سیکورٹی کے واقعات کثرت سے رونماہوتے ہیں۔ چونکہ امریکہ دوسرے ممالک پر  الزام لگاتا ہے ، تو  اسے اپنے ابتدائی کیسوں  کا ڈیٹا اور  متعلقہ معلومات چھپانے کی بجائے انہیں شائع کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here