وائرس کے ماخذ کی تلاش کو سیاسی رنگ دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ما چاؤ شوئی نائب چینی وزیر خارجہ

0

چین کے نائب وزیر خارجہ ما چاؤ شوئی نے اٹھائیس اگست کو چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتےہوئے امریکہ کے خفیہ ادارے کی جانب سے تیار کردہ ٹریس ایبلٹی رپورٹ کے حوالے سے بیان دیا۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی کی جانب سے تیار کردہ نام نہاد ٹریس ایبلٹی انویسٹی گیشن رپورٹ ایک مکمل سیاسی اور، جھوٹ پر مبنی رپورٹ ہے ، جس کی سائنسی  ساکھ  اور حیثیت نہیں ہے۔ اس رپورٹ کے ذریعے امریکہ نے چین پر بہتان اندازی کی ہے۔ چین نے اس رپورٹ کی سخت مخالفت کی ہے اور امریکی فریق کے ساتھ اس حوالے سے سنجیدہ بات چیت کی ہے۔
ہم نےکئی دفعہ اس بات کو دہرایا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے ماخذ کا سراغ لگانا ایک پیچیدہ سائنسی مسئلہ ہے اور اس پر صرف عالمی سائنسدانوں کے ذریعے ہی تحقیق ہونی چاہیے ۔تاہم امریکہ سائنس اور حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی جوڑ توڑ اور انٹیلی جنس ٹریسنگ کے جنون میں مبتلاہے۔ وہ کوئی حقیقی ثبوت فراہم نہیں کر سکا، لیکن امریکہ نے چین کو بدنام کرنے کے لیے بار بار جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔ ان کا مقصد ذمہ داری کو چین پر منتقل کرنا اور سیاسی وائرس پھیلانے کے لیے ٹریس ایبلٹی کے مسئلے کو استعمال کرنا ہے۔ ٹریس ایبلٹی کے لیےامریکہ میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کا استعمال خود ٹریس ایبلٹی کے مسئلے کو سیاسی بنانے کا آئینہ دارہے۔ امریکہ کی جانب سے ٹریس ایبلٹی ایشو کو سیاسی بنانا غیر مقبول ہے اور عالمی برادری نے اس کی بھرپور مخالفت کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here